728 x 90

کیلیفورنیا سینیٹ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور

کیلیفورنیا سینیٹ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پاکستان کی جشن آزادی کی مناسبت سے کیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستان اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کی خدمات کے حوالے سے تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کو بھرپور پذیرائی دی گئی۔ یہ قرارداد سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو نے پیش کی، جو کیلی فورنیا سینیٹ کی سب سے

پاکستان کی جشن آزادی کی مناسبت سے کیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستان اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کی خدمات کے حوالے سے تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کو بھرپور پذیرائی دی گئی۔

یہ قرارداد سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو نے پیش کی، جو کیلی فورنیا سینیٹ کی سب سے کم عمر منتخب خاتون رکن اور سینیٹ کمیٹی برائے زراعت کی چیئرپرسن ہیں۔

پاک امریکہ تعلقات پر قرارداد پیش کرتے وقت سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو نے پاکستانی لباس پہنا اور مہندی لگاکرکیلیفورنیا سینیٹ کے ایوان میں آئیں.

قرارداد میں پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ، قریبی اور کثیر جہتی تعلقات کا حوالہ دیا گیا اور ریاست کی معیشت، معاشرت اور ثقافت میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے اہم کردار کو سراہا گیا۔

سینیٹر میلیسا نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی کہانی قربانی، وقار اور استقامت سے عبارت ہے۔ قرارداد میں خاص طور پر پاکستانی نژاد امریکی نوجوانوں کی ثقافتی وابستگی اور مختلف شخصیات و تنظیموں کی خدمات کو سراہا گیا۔

سینیٹ میں موجودگی کے دوران سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا خصوصی خیر مقدم کیا گیا۔ سینیٹر میلیسا نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ پر سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

سفیر پاکستان نے قرارداد کی متفقہ منظوری کو دونوں ممالک کے عوامی روابط کی مضبوطی کی علامت قرار دیا اور سینیٹر میلیسا و کونسل آف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاک امریکہ تعلقات صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی گہرے اور مستحکم ہیں۔ کیلی فورنیا، جسے “گولڈن اسٹیٹ” کے طور پر جانا جاتا ہے، عالمی اقتصادی اور ثقافتی مرکز ہے، جہاں پاکستانی نژاد امریکی اپنی بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos