کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کینیڈا اسلام آباد مذاکرات کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ آج اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اپنے
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کینیڈا اسلام آباد مذاکرات کی حمایت کے لیے تیار ہے۔
آج اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اپنے پاکستانی ہم منصب محمد اسحاق ڈار سے کئی بار بات کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے کے آخر میں نئے مذاکرات ہوں گے۔
انیتا آنند نے پاکستان کی مسلسل کوششوں پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا جس میں موجودہ دو ہفتے کی جنگ بندی کے حصول میں ان کا کردار بھی شامل ہے۔
کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم جنگ بندی برقراررکھنے کی ضرورت سے بھی اتفاق کرتے ہیں اور اسے لبنان تک توسیع دی جانی چاہیے، ہم نے مذاکرات آگے بڑھنے پر قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *