اسلام آباد میں ہراسگی کے واقعے کے دوران خاتون کو بچانے میں جرات مندی سے مدد کرتے ہوئے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی۔ شہید افسر کو ان کی غیرمعمولی جرات، بے لوث جذبے اور فرض شناسی کے غیر متزلزل احساس کے اعتراف میں پورے فوجی
اسلام آباد میں ہراسگی کے واقعے کے دوران خاتون کو بچانے میں جرات مندی سے مدد کرتے ہوئے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی۔
شہید افسر کو ان کی غیرمعمولی جرات، بے لوث جذبے اور فرض شناسی کے غیر متزلزل احساس کے اعتراف میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
نماز جنازہ میں ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو، اعلیٰ افسران ، فضائیہ کے جوانوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بہادر افسر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانی پاک فضائیہ اور پاکستان کی مسلح افواج کی عمدہ روایات کی عکاس ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *