ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ماہِ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ وزٹس کے دوران مارکیٹوں اور بازاروں کی
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ماہِ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ وزٹس کے دوران مارکیٹوں اور بازاروں کی مو¿ثر مانیٹرنگ کریں اور گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کارروائیوں کے تحت گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں 3 ہزار سے زائد انسپکشنز کیں۔ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر 95 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 3 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ایک دکان سیل کی گئی۔شہریوں کی سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں عوام گرانفروشی سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ مزید برآں پیرا فورس کی ٹیمیں بھی مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران اشیاءمقررہ سرکاری نرخوں پر دستیاب رہیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بلا تعطل جاری رکھی جائے گی


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *