وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے کسانوں کے لیے 2025 کے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت 38 ارب روپے کا تاریخی ریلیف پیکج دیا جا رہا ہے۔اس انقلابی اقدام کا مقصد کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا اور زرعی شعبے کو فروغ دینا ہے۔پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو فی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے کسانوں کے لیے 2025 کے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت 38 ارب روپے کا تاریخی ریلیف پیکج دیا جا رہا ہے۔اس انقلابی اقدام کا مقصد کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا اور زرعی شعبے کو فروغ دینا ہے۔پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے کی براہ راست مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ضلع جھنگ میں بھی اس اسکیم کا نفاذ جاری ہے جہاں 4519 رجسٹرڈ کاشتکاروں کو پے آرڈر کی صورت میں رقوم کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی زیر نگرانی یہ ادائیگیاں مکمل شفافیت کے ساتھ کی جا رہی ہیں تاکہ رجسٹرڈ کسانوں تک اس حکومتی سہولت کا فائدہ پہنچ سکے ۔کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو سراہا ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *