شوگر ایڈوائزری بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں شوگر کرشنگ سیزن کا آغاز رواں ماہ کی 15 تاریخ سے کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز اسلام آباد میں قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی صدارت میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔
شوگر ایڈوائزری بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں شوگر کرشنگ سیزن کا آغاز رواں ماہ کی 15 تاریخ سے کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ بدھ کے روز اسلام آباد میں قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی صدارت میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ “یہ فیصلہ تمام صوبوں اور شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مکمل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کرشنگ کے آغاز سے قبل کسانوں کو واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جو شوگر مل مقررہ تاریخ پر کرشنگ شروع نہیں کرے گی اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
رانا تنویر حسین نے متعلقہ صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام شوگر ملز کی نگرانی یقینی بنائیں تاکہ کسانوں کے حقوق کا مکمل تحفظ ہو سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *