وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گڈ گورننس کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ انسداد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گڈ گورننس کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ انسداد سموگ و ڈینگی مہم پر عملدرآمد بارے تفصیلی بریفننگ سمیت خسرہ و روبیلا مہم کے حوالے سے اہداف کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہائی وے کے افسران کو شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے جاری کام کو مزیر تیز کرنے اورپیرا فورس کے افسران کو عارضی تجاوزات کے خاتمے کیلئے فیلڈ مانیٹرنگ کو سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ویژن اور پالیسی کے تحت مفاد عامہ کے لیے منظم حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اس ضمن میں افسران کی روزانہ کی کارکردگی کو باقاعدگی مانیٹر کیا جارہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *