ہنگو میں بھارت کے آلہ کار دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے تین بہادر فوجی جوان نائیک صادق حسین، کانسٹیبل عبدالغفاراور کانسٹیبل زیور خان شہید ہوگئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ہمراہ پشاورمیں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے
ہنگو میں بھارت کے آلہ کار دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے تین بہادر فوجی جوان نائیک صادق حسین، کانسٹیبل عبدالغفاراور کانسٹیبل زیور خان شہید ہوگئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ہمراہ پشاورمیں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے شہید اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہو ں نے کہا کہ دھرتی کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیرداخلہ نے کہا پاکستان کے عوام ہمیشہ ان شہداء کے مقروض رہیں گے۔
بعد میں وفاقی وزیر نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اورتعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اور قوم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *