728 x 90

یومِ علیؑ کے موقع پر جھنگ میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی گئی

یومِ علیؑ کے موقع پر جھنگ میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی گئی

یومِ علیؑ کے موقع پر جھنگ میں نکالے گئے جلوس کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ اس سلسلے میں سیف سٹی جھنگ کے تحت جدید کیمروں کے ذریعے جلوس اور اس کے راستوں کی مؤثر مانیٹرنگ کی گئی تاکہ کسی بھی

یومِ علیؑ کے موقع پر جھنگ میں نکالے گئے جلوس کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ اس سلسلے میں سیف سٹی جھنگ کے تحت جدید کیمروں کے ذریعے جلوس اور اس کے راستوں کی مؤثر مانیٹرنگ کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت ڈیرا نواباں میں ایک خصوصی ایونٹ کیمرہ نصب کیا گیا تھا، جو مجلس اور جلوس کے آغاز کے مقام کی نگرانی کرتا رہا۔ اس کے علاوہ جلوس کے آغاز اور اختتامی حصوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو 10 باڈی کیمرے فراہم کیے گئے تھے تاکہ جلوس کی نقل و حرکت اور سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا سکے۔

جلوس کے روٹ پر پی ایس سی اے کے 6 کیمرے بھی فعال رہے جن کے ذریعے ہجوم کی صورتحال اور سیکیورٹی امور کی نگرانی کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس کے 30 کیمروں کو بھی مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا تاکہ شہر کے مختلف مقامات پر نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

جلوس کے اختتامی مقام امام بارگاہ قدیم پر پہلے سے نصب 4 کیمروں کو بھی سیف سٹی مانیٹرنگ سسٹم کا حصہ بنایا گیا تھا، جس سے جلوس کے اختتام تک سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی گئی۔

حکام کے مطابق تمام کیمروں کی فوٹیج سیف سٹی کنٹرول روم میں ریئل ٹائم مانیٹر کی جاتی رہی، جس کے باعث سیکیورٹی اداروں کے درمیان رابطہ مؤثر رہا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن بنایا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق انہی مؤثر انتظامات کے باعث یومِ علیؑ کا جلوس پُرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos