بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت کے تحت دوسرے جائزے کے بعد سٹاف لیول پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بورڈ کے جائزے سے مشروط طورپر آئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت کے تحت دوسرے جائزے کے بعد سٹاف لیول پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس بات کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بورڈ کے جائزے سے مشروط طورپر آئی ایم ایف پاکستان کو اپنی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط سمیت ادائیگیوں کے توازن میں بہتری لانے کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت بیس کروڑڈالر فراہم کرے گا ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کا اقتصادی پروگرام معاشی استحکام اور مارکیٹ کے اعتماد کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ استحکام کی راہ پرگامزن ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *