بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان مجموعی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ اس طرح آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو دو پروگراموں کے تحت تین ارب تیس کروڑڈالر دیے گئے جن کا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان مجموعی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔
اس طرح آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو دو پروگراموں کے تحت تین ارب تیس کروڑڈالر دیے گئے جن کا مقصد اقتصادی اصلاحات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مالی
مدد فراہم کرنا ہے۔
آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نائجل کلارک نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں اصلاحات کے نفاذ سے ملک کو حالیہ مشکلات کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکام کا شدید سیلاب کے باوجود اپنے بنیادی توازن کے ہدف کو پورا کرنے کا عزم، مالیاتی پالیسی میں اپنی ساکھ کو مضبوط کرنے کے لیے ان کی تیاری کا ایک اہم عندیہ ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *