موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطے کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے آبی حقوق کی اہمیت کے حوالے سے بالائی ملکوں کی زیریں ملکوں کیلئے ذمہ داریوں کو اجاگرکیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج(پیر) کو ریاض میں اقوام متحدہ کے الائنس آف سویلائزیشنز کے گیارھویں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے
موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطے کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے آبی حقوق کی اہمیت کے حوالے سے بالائی ملکوں کی زیریں ملکوں کیلئے ذمہ داریوں کو اجاگرکیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج(پیر) کو ریاض میں اقوام متحدہ کے الائنس آف سویلائزیشنز کے گیارھویں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آبی وسائل کی مساوی اور منصفانہ تقسیم، پائیدار ترقی اور انسانی تحفظ کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے دنیا کی توجہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات پر دلاتے ہوئے کہاکہ عالمی اصولوں کے مطابق ان علاقوں کے مظلوم عوام کے حقوق کی حمایت کی جائے۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے خبردار کیا کہ عالمی منظرنامہ مسلسل انتشار کا شکار ہے انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات، انصاف اور کثیر جہتی تعاون کی راہ اپنائیں۔
یہ اعلیٰ سطح کا فورم ادارے کی بیسویں سالگرہ کے موقع پرہوا جس میں عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *