728 x 90

آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے کی۔

آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے کی۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی ہدایت پر آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے کی۔اجلاس میں ڈی او انفارمیشن ریاض حسین مارتھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سولجر بورڈ کلیم اللہ ، کرنل ریٹائرڈ جاوید اقبال، کیپٹن ریٹائرڈ الیاس حیدر بھروانہ سمیت محکمہ صحت، تعلیم، زراعت، نادرا،

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی ہدایت پر آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے کی۔اجلاس میں ڈی او انفارمیشن ریاض حسین مارتھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سولجر بورڈ کلیم اللہ ، کرنل ریٹائرڈ جاوید اقبال، کیپٹن ریٹائرڈ الیاس حیدر بھروانہ سمیت محکمہ صحت، تعلیم، زراعت، نادرا، لوکل گورنمنٹ اور جنرل پوسٹ آفس کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سولجر بورڈ کلیم اللہ نے مسلح افواج کے شہداءاور ریٹارئرڈ سولجر فیملیز کو ضلعی سطح پر درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالہ سے ایجنڈا پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ ریٹائرڈ سولجرز اور شہداءکے اہل خانہ کی ویلفیئر کےلئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے ضلع جھنگ اور چنیوٹ میں ریٹائرڈ سولجرز اور پیشنرز اور شہدا ءکی فیملیز سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ریٹائرڈ سولجزز کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کےلئے ہر ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مسلح افواج سے ریٹائرڈ سولجرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس کے آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ضلع بھر میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر آنریری ویلفیئر آفیسر اقبال حسین راہی کو میجر جنرل فہیم عامر ،بلال امتیاز ملٹری ڈائریکٹر جنرل پاکستان آرمڈسروسز بورڈ کی جانب سے کیشن پرائز اور تعریفی اسناد پیش کیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos