وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران اپنی دلیرانہ قیادت اور غیرمعمولی حکمت عملی کے ذریعے ملک کا دفاع یقینی بنانے اور دشمن کو شکست دینے پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد
وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران اپنی دلیرانہ قیادت اور غیرمعمولی حکمت عملی کے ذریعے ملک کا دفاع یقینی بنانے اور دشمن کو شکست دینے پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔
یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کی تجویز پر کیا گیا۔
وزیراعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔
کابینہ نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا۔
وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہداء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراںقدر خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دشمن کو شکست دینے اور ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں مثالی قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔
کابینہ نے دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش ناکام بنانے پر مسلح افواج کو سراہا۔وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *