بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے متحدہ قومی ردعمل کے ساتھ دہشت گردوں اور ان کے تمام سہولت کاروں کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں قومی سلامتی کے بارے میںپارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آرمی چیف نے کہا کہ
بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے متحدہ قومی ردعمل کے ساتھ دہشت گردوں اور ان کے تمام سہولت کاروں کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں قومی سلامتی کے بارے میںپارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار استحکام کے لئے تمام قوتوں کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کی جنگ ہے اور ہمیں بہتر نظم و نسق کے لئے پاکستان کو ایک مضبوط ریاست بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کب تک ایک کمزور ریاست کے طور پر قربانیاں دیتے رہیں گے، انہوں نے علمائے کرام سے درخواست کی کہ وہ خوارج کی جانب سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کا پردہ چاک کریں۔
آرمی چیف نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں، ملک کی سلامتی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے، پاکستان کے تحفظ کیلئے یک زبان اور سیاسی و ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک بیانیہ اپنانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں کہ وہ دہشت گرد پاکستان کو کمزور کر سکتے ہیں تو آج کے دن ان کیلئے یہ پیغام ہے کہ ہم متحد ہو کر نہ صرف انکے بلکہ ان کے تمام سہولت کاروں کے گھناؤنے عزائم کو ناکام بنائینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ پر پورا بھروسہ ہے ہم ہی کامیاب رہیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *