728 x 90

آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کی تھانہ سٹی جھنگ آمد اور کھلی کچہری کا انعقاد

آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کی تھانہ سٹی جھنگ آمد اور کھلی کچہری کا انعقاد

آر پی او فیصل آباد، ذیشان اصغر نے تھانہ سٹی جھنگ کا دورہ کیا اور کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوامی مسائل براہِ راست سنے۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مجموعی طور پر 70 درخواستیں پیش کی گئیں۔ آر پی او نے شہریوں کی شکایات کے فوری حل

آر پی او فیصل آباد، ذیشان اصغر نے تھانہ سٹی جھنگ کا دورہ کیا اور کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوامی مسائل براہِ راست سنے۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مجموعی طور پر 70 درخواستیں پیش کی گئیں۔

آر پی او نے شہریوں کی شکایات کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے اور ہدایات دی کہ ہر مسئلہ بروقت اور مؤثر انداز میں حل کیا جائے۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی بھی ہمراہ موجود تھے۔

کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل کے تیز اور شفاف حل کو یقینی بنانے کے لیے پولیس سروس ڈیلیوری میں بہتری کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ مقامی شہریوں نے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عوامی مسائل کا ان کی دہلیز پر حل یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos