728 x 90

آزاد کشمیرجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو گئے،احسن اقبال

آزاد کشمیرجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو گئے،احسن اقبال

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان کے قومی نصب العین کیلئے ہمیشہ صف اول پر

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان کے قومی نصب العین کیلئے ہمیشہ صف اول پر کھڑے رہے ہیں اور ان کی آوازانتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتوں کے دوران، ہم نے جائز عوامی تحفظات کی وجہ سے ایک مشکل صورتحال دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقامی اور قومی قیادت کی دانشمندی اور بات چیت کا جذبہ تھا جس نے ہمیں اس صورتحال کو پرامن طریقے سے کسی تشدد کے بغیر اور باہمی احترام کے ساتھ حل کرنے کے قابل بنایا۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام، پاکستان اور جمہوریت کی فتح ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے شہریوں کی آواز اٹھائی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos