آزاد جموں وکشمیر کے ہنگامی امدادی ادارے نے وادی نیلم کی رتی گلی میں پھنسے ہوئے سات سو سے زائد سیاحوں کو کامیابی سے بچالیا ہے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق سیاحوں کو تئیس گھنٹے کی امدادی کارروائی کے بعد مرکزی شاہراہ پر لایا گیا، تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر تک سڑک سیلابی ریلے میں بہہ
آزاد جموں وکشمیر کے ہنگامی امدادی ادارے نے وادی نیلم کی رتی گلی میں پھنسے ہوئے سات سو سے زائد سیاحوں کو کامیابی سے بچالیا ہے۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق سیاحوں کو تئیس گھنٹے کی امدادی کارروائی کے بعد مرکزی شاہراہ پر لایا گیا، تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر تک سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔
پاک فوج کے تعاون سے مرکزی شاہراہ پرایک طبی کیمپ لگایا گیا جہاں ضلعی انتظامیہ اور ضلعی ہنگامی امدادی ادارے نے سیاحوں کیلئے کھانے کا بندوبست کیا جس کے بعد انھیں اپنے متعلقہ علاقوں کو بھیج دیاگیا۔
ایس ڈی ایم اے نے بارشوں کے خطرات کے پیش نظر عوام کو غیرضروری سفر نہ کرنے اور حکومت کی ہدایات پرعمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *