728 x 90

آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد سے مودی کا جنگی جنون بے قابو

آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد سے مودی کا جنگی جنون بے قابو

بھارت میں مودی حکومت سیاسی دکھاوے اور ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی دفاعی صنعت کے اربوں روپے ضائع کرنے میں مصروف ہوگئی ہے ۔ رافیل کی ناکامی کے بعد جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے مقامی لڑاکا جہازوں کے ذریعے خطے کا امن برباد کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ بھارتی اخبار اکنامک

بھارت میں مودی حکومت سیاسی دکھاوے اور ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی دفاعی صنعت کے اربوں روپے ضائع کرنے میں مصروف ہوگئی ہے ۔

رافیل کی ناکامی کے بعد جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے مقامی لڑاکا جہازوں کے ذریعے خطے کا امن برباد کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔

بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق مودی نے تیجس کے اربوں ڈالر کے منصوبے کو اپنی ذاتی انا کے لیے فوجی ضرورت پر فوقیت دی۔بھارت نے 97 تیجس مارک 1A لڑاکا جہاز خریدنے کے لیے 62,000 کروڑ روپے کا آرڈر منظور کر لیا نئے آرڈر کے بعد فضائیہ کے لیے مارک 1A جہازوں کی کل تعداد 180 ہو گئی ہے۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق نئے جنگی جہاز فضائیہ کے پرانے MiG-21 طیاروں کی جگہ لیں گے ، جو جلد گرائونڈ کیے جائیں گے ۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق دورہ اسپین میں سابق ایئر چیف مارشل وی آر چاودھری 97 اضافی جہاز خریدنے کے منصوبے کااعلان کر چکے تھے۔ہندستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ ‘کو مزید 200 مارک 2 جہاز اور ففتھ جنریشن کے لڑاکا طیاروں کے آرڈرز ملنے کی توقع کررہے ہیں ۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق لڑاکا طیاروں کے 65 فیصد سے زائد پرزے مقامی پیداوار پر مشتمل ہیں۔1.6 لاکھ کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے دفاعی حصول کونسل نے ہیلی کاپٹروں کی خریداری اورلڑاکا جہازوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی ہے

تیجس صرف لڑاکا جہاز نہیں بلکہ بھارت کی ناکامی، مودی کے تکبر اور پروپیگنڈے کی علامت ہے۔

آپریشن سندور میں رافیل کی ناکامی کے بعد مودی کی دفاعی پالیسی صرف سیاسی دکھاوا بن کر رہ گئی ہے ۔

مودی سرکار کے دفاعی منصوبے عوام کی حفاظت کی بجائے جنگی جنون پروان چڑھانے پر مبنی ہیں۔مودی کی ناقص جنگی منصوبہ بندی اور سیاسی دکھاوا بھارتی فوج کی استعداد کو مزید کمزور کر رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos