728 x 90

آپریشن غضب للحق،اب تک 481افغان طالبان کارندے ہلاک

آپریشن غضب للحق،اب تک 481افغان طالبان کارندے ہلاک

جاری آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک افغان طالبان کے چار سو اکاسی کارندے ہلاک اور چھ سو چھیانوے زخمی ہو چکے ہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی طرف سے اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی تازہ ترین معلومات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دو سو چھبیس چوکیاں تباہ کر

جاری آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک افغان طالبان کے چار سو اکاسی کارندے ہلاک اور چھ سو چھیانوے زخمی ہو چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی طرف سے اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی تازہ ترین معلومات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دو سو چھبیس چوکیاں تباہ کر دیں اور پینتیس پرقبضہ کر لیا ہے۔

آپریشن کے دوران ایک سو اٹھانوے ٹینک، بکتر بند گاڑیوں اور توپ خانوں کو بھی تباہ کر دیاگیا۔

افغانستان میں چھپن مقامات کو موثر طریقے سے فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

اُدھر پاک فوج نے طورخم کے قریب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے دراندازی کی ایک کوشش بھی ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دراندازی کی کوشش کے دوران افغان طالبان سرغنہ بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos