728 x 90

آپریشن غضب لِلحق کے دوران افغان طالبان کے 663 کارندے ہلاک

آپریشن غضب لِلحق کے دوران افغان طالبان کے 663 کارندے ہلاک

اب تک جاری آپریشن غضب لِلحق کے دوران افغان طالبان کے چھ سو تریسٹھ کارندے ہلاک اور آٹھ سو ستاسی سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے ایکس ہینڈل پر تازہ ترین اطلاعات میں بتایا کہ دو سو انچاس چوکیاں تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ دیگر

اب تک جاری آپریشن غضب لِلحق کے دوران افغان طالبان کے چھ سو تریسٹھ کارندے ہلاک اور آٹھ سو ستاسی سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے ایکس ہینڈل پر تازہ ترین اطلاعات میں بتایا کہ دو سو انچاس چوکیاں تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ دیگر چوالیس چوکیاں ہمارے سیکیورٹی دستوں نے قبضے میں لیکر تباہ کردی ہیں۔

آپریشن کے دوران دو سو چوبیس ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپخانے بھی تباہ کئے گئے ہیں۔

فضائی کارروائی کے ذریعے افغانستان بھرمیں ستر دہشتگردوں اور اُنکے ٹھکانوں کو موثر طور پر نشانہ بنایاگیا۔

کابل، پکتیا اور قندھار میں دہشت گردوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر سمیت لاجسٹک بیسز اور کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos