پہلگام حملے پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارتی حکومت کا 100 دن کی خاموشی کے بعد اچانک آپریشن مہادیو کا آغاز لوک سبھا میں بحث کے دوران امیت شاہ کا پہلگام حملے میں ملوث تین مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان لوک سبھا کے اجلاس کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کے مختلف رہنماں نے اس
پہلگام حملے پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارتی حکومت کا 100 دن کی خاموشی کے بعد اچانک آپریشن مہادیو کا آغاز
لوک سبھا میں بحث کے دوران امیت شاہ کا پہلگام حملے میں ملوث تین مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان
لوک سبھا کے اجلاس کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کے مختلف رہنماں نے اس مبینہ آپریشن پر شدید تنقید کی ۔
مودی سرکار کا آپریشن کو ‘مہادیو’ جیسا مذہبی نام دینا صرف عوامی جذبات کو بھڑکانے کی ناکام کوشش ہے، فیک انکاونٹرز میں ہلاک دہشتگردوں کو منظر عام پر لانا مودی کو سیاسی دباو سے نکالنے کاحربہ ہے۔
غیر ملکی دوروں میں مصروف بے حس مودی نے پہلگام حملے میں متاثرہ خاندانوں سے ملنا بھی ضروری نہ سمجھا۔
انٹیلی جنس ناکامی کی ذمہ داری قبول کیے بغیر تین اہم وزارتوں نے اس واقعے پر غیر واضح بیانات دیے، اگر حکومت کے پاس حملے کی پیشگی اطلاع تھی، تو دہشت گرد پہلگام تک کیسے پہنچے؟
سیٹلائٹ نگرانی سے سیکیورٹی کا دعوی کرنے والی مودی سرکار چند دہشتگردوں کی نقل و حرکت کیوں نہ پکڑ سکی؟ دہشت گردوں کا باآسانی داخل ہونا اور حملہ کرنے میں کامیاب ہونا بھارتی انٹیلیجنس کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
پہلگام جیسے حساس سیاحتی مقام پر حملے کے باوجود فوری رسپانس نہ دینا بڑا سوالیہ نشان بن گیا۔
مودی سرکارمن گھڑت بیانیہ سازی میں مصروف جبکہ پہلگام حملے کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر۔
دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کو سیاسی نعرہ بنا کر پیش کرنا مودی سرکار کا وطیرہ بن چکا ہے۔
مودی سرکار کا آپریشن سندور کے بعد مہادیو ہندوتوا نظریے کے تحت انتہا پسندی کی مذموم سازش ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *