اے پی سیال کے علاقے پیر عبدالرحمن کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے والی
اے پی سیال کے علاقے پیر عبدالرحمن کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں بتایا گیا کہ دو موٹرسائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئی ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں سوار زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اے پی سیال منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں 17 سالہ زین عباس ولد بشیر احمد اور 15 سالہ مزمل عباس ولد ذوالفقار شامل ہیں، جن کا تعلق اڈہ کسوآنہ سے بتایا گیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *