آج صبح تھانہ احمدپور سیال کی حدود میں پولیس ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ بائی پاس کے قریب چیکنگ کے دوران تین مشکوک افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہو کر جوار کی فصل میں چھپ
آج صبح تھانہ احمدپور سیال کی حدود میں پولیس ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ بائی پاس کے قریب چیکنگ کے دوران تین مشکوک افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہو کر جوار کی فصل میں چھپ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت جاوید ولد عمر دراز، قوم جنجیانہ، سکنہ پیر عبد الرحمن کے نام سے ہوئی ہے، جو متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس نے موقع سے ایک پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، جبکہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے موثر گشت اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *