نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحا ق ڈار نے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے، تجارت کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے علاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آئندہ ہونے والی ٹرانسپورٹ کے وزراء کی علاقائی کانفرنس کے بارے میں ریذیڈنٹ سفیروں اور بین الاقوامی
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحا ق ڈار نے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے، تجارت کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے علاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آئندہ ہونے والی ٹرانسپورٹ کے وزراء کی علاقائی کانفرنس کے بارے میں ریذیڈنٹ سفیروں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کے اجلاس کو ایک بریفنگ میں کہی۔ یہ کانفرنس رواں ماہ کی تئیس اور چوبیس تاریخ کو اسلام آباد میں ہو گی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اس خطے میں مشترکہ بنیادی ڈھانچے کے ذریعے تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ علاقائی ممالک اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *