اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرقِ وسطی خصوصاً فلسطین پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم، اجتماعی سزا اور انسانی حقوق کی پامالی بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی صریح خلاف ورزی ہیں،
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرقِ وسطی خصوصاً فلسطین پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم، اجتماعی سزا اور انسانی حقوق کی پامالی بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی صریح خلاف ورزی ہیں، جنہیں فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔
پاکستانی مندوب نے اسرائیل کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری اور بحفاظت رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں ای-10 گروپ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں بھی یہی مطالبہ شامل تھا۔
سفیر عاصم افتخار نے غزہ میں انسانی بحران کو “بے مثال” قرار دیتے ہوئے کہا کہ:”اس وقت 9,500 فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، جن میں سینکڑوں خواتین اور بچے شامل ہیں، اور ان میں سے ایک تہائی کے خلاف کوئی مقدمہ تک درج نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 60,000 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 18,500 بچے شامل ہیں۔
انہوں نے واشنگٹن پوسٹ اور اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ دراصل عام شہریوں، بالخصوص بچوں، کو نشانہ بنانے کی جنگ ہے۔
اقوام متحدہ اور عالمی اداروں نے واضح کیا ہے کہ لوگ خوراک کی کمی سے نہیں بلکہ خوراک تک رسائی سے محرومی کے باعث مر رہے ہیں۔175 فلسطینی، جن میں 93 بچے شامل ہیں، بھوک سے شہید ہو چکے ہیں۔امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے؛ 1,200 سے زائد امدادی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔
پاکستان نے مطالبہ کیا کہ فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی عمل میں لائی جائے۔سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔انسانی امداد کی آزادانہ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اسرائیلی قبضے کا خاتمہ کر کے 1967 کی سرحدوں کے مطابق خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
پاکستانی مندوب نے کہاانسانی حقوق عالمگیر اور ناقابلِ تقسیم ہوتے ہیں انصاف انتخابی نہیں، بلکہ اصولی اور عالمی سطح پر یکساں ہونا چاہیے۔ اسرائیل کی غیر قانونی جنگ اور فلسطینی عوام کی ناقابلِ تصور تکالیف کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *