ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ اور دیگر متعلقہ افسران نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا جہاں نیلامی کے عمل اور اشیائے خوردونوش کے ریٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔افسران نے منڈی میں ہونے والی بولی کے عمل کی نگرانی کی اور آڑھتیوں و دکانداروں کو ہدایت
ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ اور دیگر متعلقہ افسران نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا جہاں نیلامی کے عمل اور اشیائے خوردونوش کے ریٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔افسران نے منڈی میں ہونے والی بولی کے عمل کی نگرانی کی اور آڑھتیوں و دکانداروں کو ہدایت کی کہ سبزیوں اور پھلوں کی فروخت سرکاری نرخ نامے کے مطابق یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر مختلف اشیاء کے تھوک ریٹس کو چیک کیا گیا تاکہ منڈی سے مارکیٹ تک قیمتوں میں بلاجواز اضافہ نہ ہو۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ منڈی میں بولی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور قیمتوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔دورے کے دوران بیوپاریوں اور آڑھتیوں سے بھی ملاقات کی گئی اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ حکومتی پالیسی کے مطابق اشیاء کی فراہمی اور مناسب قیمتوں کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منڈی سے مارکیٹ تک اشیاء کے ریٹس کی نگرانی کا عمل مسلسل جاری ہے تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ دستیاب رہیں


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *