728 x 90

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ کا پٹرول پمپس کا دورہ، ایندھن کی دستیابی کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ کا پٹرول پمپس کا دورہ، ایندھن کی دستیابی کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وہاں پٹرول و ڈیزل کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پٹرول پمپس پر موجود ایندھن کے ذخائر کی صورتحال کا بغور معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹینک گیج (Tank Gauge) کے

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وہاں پٹرول و ڈیزل کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پٹرول پمپس پر موجود ایندھن کے ذخائر کی صورتحال کا بغور معائنہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹینک گیج (Tank Gauge) کے ذریعے پٹرول پمپس میں موجود اسٹاک کی پیمائش کی جبکہ سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ انوائسز (Invoices) بھی چیک کیں تاکہ فراہمی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

رب نواز چدھڑ نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ شہریوں کو پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہونے دیا جائے اور مقررہ نرخوں پر ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos