اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا اور وہاں تعینات عملے کی حاضری اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کنٹرول روم میں موجود سہولیات، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی حاضری اور شکایات کے اندراج کے نظام کو چیک کیا تاکہ عوامی مسائل کے
اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا اور وہاں تعینات عملے کی حاضری اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کنٹرول روم میں موجود سہولیات، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی حاضری اور شکایات کے اندراج کے نظام کو چیک کیا تاکہ عوامی مسائل کے حل کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کے حاضری رجسٹرز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ریکارڈ کا بغور جائزہ لیتے ہوئے بعض ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
رب نواز چدھڑ نے کنٹرول روم کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے مکمل طور پر الرٹ اور متحرک رہنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ضلعی انتظامیہ کا ایک اہم مرکز ہے جہاں شہریوں کی شکایات اور مسائل کی بروقت اطلاع موصول ہوتی ہے، اس لیے یہاں تعینات عملے کو انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ کنٹرول روم کے اہلکار شہریوں کی شکایات کو فوری طور پر متعلقہ محکموں تک پہنچائیں اور ان کے حل کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں غفلت، لاپروائی یا غیر حاضری کسی صورت قابل قبول نہیں اور ایسے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر اور بروقت خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *