اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق نے بنیادی مرکز صحت کوٹ لکھنانہ اور آر ایچ سی باغ کا تفصیلی دورہ
ڈپٹی کمشنر محمد عمیرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق نے بنیادی مرکز صحت کوٹ لکھنانہ اور آر ایچ سی باغ کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مراکز صحت میں مریضوں کو دی…

ڈپٹی کمشنر محمد عمیرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق نے بنیادی مرکز صحت کوٹ لکھنانہ اور آر ایچ سی باغ کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مراکز صحت میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے عملہ کی حاضری سمیت صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیااور ادویات کے سٹاک کو بھی چیک کیا گیا۔ڈاکٹرز کو تمام انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے علاج کے لئے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پرانہیں مراکز صحت کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیاگیا۔v


