ادرارہ برائے تحفظ ماحولیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے ایک جامع وہیکلز ایمیشن کنٹرول ایکشن پلان متعارف کرادیا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری کے ترجمان نے نے بتایا کہ منصوبے میں گاڑیوں کے اخراج کو کم کرنے، صاف ایندھن کے استعمال اور
ادرارہ برائے تحفظ ماحولیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے ایک جامع وہیکلز ایمیشن کنٹرول ایکشن پلان متعارف کرادیا ہے۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری کے ترجمان نے نے بتایا کہ منصوبے میں گاڑیوں کے اخراج کو کم کرنے، صاف ایندھن کے استعمال اور برقی گاڑیوں کے فروغ کے لیے قلیل المدتی اور طویل المدتی اقدامات شامل ہیں۔
محمد سلیم شیخ نے کہا کہ گاڑیوں سے خارج ہونے والے زہریلے دھوئیں کی وجہ سے اسلام آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قلیل المدتی منصوبے کے تحت پاک ای پی اے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کریں گے تاکہ قومی ماحولیاتی معیار پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
تمام سرکاری گاڑیوں کے لیے سو فیصد نیشنل انوائرومنٹل کوالٹی اسٹنڈرڈ مطابقت لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ نجی و تجارتی گاڑیوں کے لیے تھرڈ پارٹی اخراج ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی۔
حالیہ مہم کے دوران آٹھ مقامات پر چیکنگ کے دوران 215 گاڑیوں کو جرمانے اور32 گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں، ٹرکوں اور واٹر ٹینکروں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ پٹرول گاڑیوں میں کیٹالٹک کنورٹرز لازمی ہوں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ کچرا جلانے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
منصوبے پر عمل درآمد پاک ای پی اے، آئی سی ٹی انتظامیہ، سی ڈی اے، اوگرا اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اشتراک سے کیا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *