728 x 90

افغانستان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ مقامات پرمیڈیا کی رسائی روک دی

افغانستان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ مقامات پرمیڈیا کی رسائی روک دی

افغانستان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ مقامات پر افغان میڈیا اورشہریوں کی رسائی روک دی، جس سے افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی بے نقاب ہوگئی ہے۔ پاکستان نے مصدقہ اور قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات پر افغانستان میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ دی

افغانستان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ مقامات پر افغان میڈیا اورشہریوں کی رسائی روک دی، جس سے افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی بے نقاب ہوگئی ہے۔

پاکستان نے مصدقہ اور قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات پر افغانستان میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

دی ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق افغانستان نے پاکستانی فضائی کارروائی کے متاثرہ مقامات پر افغان میڈیا اور شہریوں کی رسائی روک دی ہے۔ ریاستی زیر انتظام افغان میڈیا نے صرف ضلع بہسود کے ایک ملبے کی فوٹیج دکھائی، جبکہ باقی تباہ شدہ ٹھکانوں کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔

پکتیکا، خوست اور ننگرہار کے رہائشیوں نے بتایا کہ فضائی حملوں کے فوری بعد طالبان فورسز نے کئی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos