728 x 90

افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری

افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری

پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا مسلسل، بھرپور اور موثر جواب دے رہی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے فضائیہ، توپخانے اور کواڈ کاپٹرز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کی کئی اہم چوکیوں اور ہیڈ کوارٹرز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ کابل،

پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا مسلسل، بھرپور اور موثر جواب دے رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے فضائیہ، توپخانے اور کواڈ کاپٹرز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کی کئی اہم چوکیوں اور ہیڈ کوارٹرز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

کابل، قندھار اور پکتیا میں افغان طالبان حکومت کی اہم فوجی تنصیبات کو موثر فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

پاک فضائیہ کے حملوں میں کابل میں دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ ہو گئے۔ اسی طرح قندھار میں فضائی حملوں میں ایک کور ہیڈ کوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے دوران، افغان طالبان کی چوکیوں اور کیمپوں سمیت شاپولہ کیمپ، خیبر پوسٹ اور خاور پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پکتیکا میں سیکیورٹی فورسز نے پانچ افغان چوکیوں پر قبضہ کرکے وہاں پاکستان کا جھنڈا لہرادیا۔ پکتیکا میں افغان طالبان کا کور ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے انگور اڈہ میں افغان ٹرمینل کو بھی نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر ٹرمینل پوسٹ، ورسک سیکٹر میں افغان پوسٹ اور پاک افغان سرحد پر طالبان کی مانو جبہ پوسٹ کو بھاری نقصان پہنچایا۔

مسلح افواج نے افغان طالبان کے توپسر سیکٹر میں توپسر چوکی پر قبضہ کر لیا۔

پاک فوج نے اپنے پیشہ وارانہ انداز اور مذہبی اقدار کے مطابق افغان پرچم کو احترام کے ساتھ اتارا اور فخر سے افغان چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرائے۔

پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی کے بعد افغان طالبان کی فوج نے کئی بار چوکیوں پر سفید جھنڈا لہرایا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos