افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں پروان چڑھتی دہشتگردی نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ خطے کے امن و استحکام کیلئے بھی سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ امریکی جریدہ ” یوریشیاریویو”نے بھی افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کو آشکار کردیا ہے، جریدہ کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے درمیان غیراعلانیہ
افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں پروان چڑھتی دہشتگردی نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ خطے کے امن و استحکام کیلئے بھی سنگین خطرہ بن چکی ہے۔
امریکی جریدہ ” یوریشیاریویو”نے بھی افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کو آشکار کردیا ہے، جریدہ کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے درمیان غیراعلانیہ معاہدہ ہے۔ جریدہ کے مطابق افغان طالبان رجیم افغانستان میں موجودہ دہشتگردتنظیموں کابخوبی علم رکھتی ہے مگر اسے ظاہر نہیں کرتی۔
امریکی جریدہ کے مطابق افغانستان، فتنہ الخوارج کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے جو طویل عرصے سے پاکستان میں خونریزی میں ملوث ہیں۔
عالمی ماہرین نے کہا کہ عالمی جریدے کا افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق پاکستانی موقف کی تائید کرنا ثابت کرتا ہے کہ پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن “غضب للحق” بالکل درست ہے۔
افغان طالبان اپنے بھارتی آقاؤں کی سرپرستی میں اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کررہے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *