728 x 90

افغان طالبان کا باجوڑ میں شہریوں پر حملہ، 4 بھائی شہید

افغان طالبان کا باجوڑ میں شہریوں پر حملہ، 4 بھائی شہید

افغان طالبان حکومت نے سرحد پار سے توپخانے اور مارٹر فائرنگ کے ذریعے ضلع باجوڑ (خیبر پختونخوا) کے علاقے سالرزئی، تبستہ لیٹئی میں شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنایا ہے  جس کے نتیجے میں چار معصوم شہری شہید اور ایک پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔ شہید ہونے والے چاروں افراد ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ

افغان طالبان حکومت نے سرحد پار سے توپخانے اور مارٹر فائرنگ کے ذریعے ضلع باجوڑ (خیبر پختونخوا) کے علاقے سالرزئی، تبستہ لیٹئی میں شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنایا ہے  جس کے نتیجے میں چار معصوم شہری شہید اور ایک پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔

شہید ہونے والے چاروں افراد ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ حقیقی بھائی تھے۔ مقامی لوگوں نے افغان طالبان حکومت کے اس دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کی اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

افغان طالبان حکومت کی جانب سے معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا اور فتنہ الخوارج جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنا نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے آپریشن غضب للحق کے تحت دہشت گردوں اور ان کے معاون ڈھانچوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے باعث وہ شدید دباؤ اور مایوسی کا شکار ہیں۔

اس بزدلانہ اور گھناؤنے حملے کے ذمہ دار افغان طالبان کی چوکیوں اور انفراسٹرکچر کو مناسب اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos