728 x 90

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم لاگت ہاوسنگ سکیم کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم لاگت ہاوسنگ سکیم کی منظوری دے دی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم لاگت ہاوسنگ سکیم اور اہم بنیادی ڈھانچے کی گرانٹس کی منظوری دی ہے۔  اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں کمیٹی نے کم لاگت ہائوسنگ سکیم”میرا گھر میرا آشیانہ” کیلئے مارگیج فنانسنگ کے نظرثانی شدہ پہلووں کی منظوری دی۔ کمیٹی نے قرض کی حد کو

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم لاگت ہاوسنگ سکیم اور اہم بنیادی ڈھانچے کی گرانٹس کی منظوری دی ہے۔

 اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں کمیٹی نے کم لاگت ہائوسنگ سکیم”میرا گھر میرا آشیانہ” کیلئے مارگیج فنانسنگ کے نظرثانی شدہ پہلووں کی منظوری دی۔

کمیٹی نے قرض کی حد کو ایک کروڑ روپے تک بڑھانے، منظورشدہ گھر کے رقبے کے قواعدوضوابط میں بہتری اور صارف کیلئے یکساں پانچ فیصد قیمت متعارف کرانے کی اجازت دی۔

ای سی سی نے پاکستان کے بارانی علاقوں میں زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے “نیشنل پروگرام فار کمانڈ ایریاز” کے آئی سی ٹی جزو کیلئے بہترلاکھ نواسی ہزار روپے کی منظوری بھی دی۔

کمیٹی نے تھر کوئلہ ریل رابطے کے منصوبے کیلئے چھ ارب اکسٹھ کروڑ روپے کے بجٹ کی بھی منظوری دی۔ یہ منصوبہ مقامی کوئلہ کو پاور پلانٹس اور صنعتی شعبوں تک پہنچانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos