728 x 90

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بجلی کی لیوی کا فائدہ عام صارفین کو منتقل کرنے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بجلی کی لیوی کا فائدہ عام صارفین کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی خود مختار پیداواری کمپنیوں سے وصول کی گئی لیوی کا فائدہ بجلی کے صارفین کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا جس میں گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو خیموں،

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی خود مختار پیداواری کمپنیوں سے وصول کی گئی لیوی کا فائدہ بجلی کے صارفین کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا جس میں گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو خیموں، ادویات، خوراک اور اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی کیلئے تین ارب روپے کی منظوری دی گئی۔یہ فنڈز متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کیلئے بھی استعمال کئے جائیں گے۔

اجلاس میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کیلئے گیارہ ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی اجازت دی گئی۔

کمیٹی نے آذربائیجان کے ساتھ سرکاری سطح پر تعمیر کی جانے والی ماچیکےٹھلیاں تا روجبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کے ٹیرف کے تعین سے متعلق ایک سمری کا بھی جائزہ لیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اس تذویراتی منصوبے کے آغاز کیلئے قواعدوضوابط کی منظوری دی جس سے پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان دوطرفہ دوستانہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos