728 x 90

اقوام متحدہ،پاکستان کا یمن کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد فراہمی پر زور

اقوام متحدہ،پاکستان کا یمن کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد فراہمی پر زور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے یمن کے لیے مذاکرات اور فوری انسانی امدادکی فراہمی پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے یمن میںبڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے یمن کے لیے مذاکرات اور فوری انسانی امدادکی فراہمی پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے یمن میںبڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ظاہر کی، جس کے سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

 انہوں نے تنازع کے تمام فریقوں سے امن معاہدوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے اپنے وعدوں کی پاسداری پر زور دیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے زیر قیادت امن عمل کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور تنازع کے جامع اور پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos