اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد اتفاقِ رائے سے منظور کی ہے جس میں نو آبادیاتی اور غیر ملکی تسلط کے زیر اثر اقوام کے حق خودارادیت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ 65 ممالک کے تعاون سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ، سفیر عاصم افتخار احمد کی جانب سے پیش
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد اتفاقِ رائے سے منظور کی ہے جس میں نو آبادیاتی اور غیر ملکی تسلط کے زیر اثر اقوام کے حق خودارادیت کا اعادہ کیا گیا ہے۔
65 ممالک کے تعاون سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ، سفیر عاصم افتخار احمد کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کو جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں اتفاقِ رائے سے منظور کیا گیا، جو سماجی، انسانی اور ثقافتی امور سے متعلق ہے۔
یہ قرارداد، جسے پاکستان 1981ء سے پیش کر رہا ہے، دنیا کی توجہ ان عوام کی جانب مبذول کراتی ہے جو اب بھی اپنے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں، جن میں فلسطین اور کشمیر کے عوام بھی شامل ہیں۔
قرارداد میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی فوجی مداخلت، جارحیت یاقبضے کے نتیجے میں انسانی حقوق خصوصاً حقِ خود ارادیت کی خلاف ورزیوں پر خصوصی توجہ دے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *