728 x 90

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس، پاکستان کا انسانی حقوق کے تحفظ پر زور

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس، پاکستان کا انسانی حقوق کے تحفظ پر زور

پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 61ویں اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے انسانی حقوق عبدالخالق شیخ نے کیا۔ وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ انسانی حقوق چند لوگوں کے لیے یا صرف بہتر

پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 61ویں اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے انسانی حقوق عبدالخالق شیخ نے کیا۔

وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ انسانی حقوق چند لوگوں کے لیے یا صرف بہتر حالات میں استعمال کی جانے والی سہولت نہیں، بلکہ انہیں غیر یقینی صورتحال، تنازعات اور پیچیدہ عالمی چیلنجز کے دوران بھی محفوظ اور یقینی بنایا جانا چاہیے۔

انسانی حقوق کونسل کا منتخب رکن ہونے کی حیثیت سے پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے مطابق مکالمے، کثیرالجہتی تعاون اور انسانی حقوق کے عالمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے عالمی اور علاقائی انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کی طرف توجہ دلائی اور افغانستان، غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

فلسطین میں جاری انسانی بحران کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں جاری مظالم اور عدم احتساب، استعماری پالیسیوں اور غیر قانونی قبضے کے فروغ کا راستہ ہموار کر رہے ہیں۔

انہوں نے بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت، خصوصاً اسلاموفوبیا کے سیاسی و عوامی بیانیے میں استعمال پر بھی گہری تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نفرت، امتیاز اور معاشرتی عدم مساوات کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کرے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos