728 x 90

امتحانی مراکز پر تعینات عملے کو ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر

امتحانی مراکز پر تعینات عملے کو ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز پر تعینات عملے کو ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور امتحانی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے جاری امتحانات کے انتظامات، سیکیورٹی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز پر تعینات عملے کو ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور امتحانی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے جاری امتحانات کے انتظامات، سیکیورٹی صورتحال، شفافیت اور مانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے دوران کیا۔دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے امتحانی کمروں کا معائنہ کیا اور امتحانی عمل کی نگرانی کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی عملے سے ملاقات کرتے ہوئے امتحانات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شفاف امتحانی نظام میرٹ کے فروغ اور طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، لہٰذا امتحانات کے انعقاد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر بنانے اور امتحانی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو امتحانات کے انتظامات، سیکیورٹی اقدامات اور مانیٹرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امتحانی مراکز میں پرامن ماحول برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos