خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
جھنگ

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اہم اجلاس، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر ضلع میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر علی…

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اہم اجلاس، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر ضلع میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں ممبرانِ امن کمیٹی، تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران 21 رمضان المبارک، شہادتِ یومِ علیؓ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کے انتظامات اور جامع سکیورٹی پلان پر تفصیلی غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ جلوسوں کے روٹس کی مکمل سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ بازاروں، اہم تجارتی مراکز، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ جمعۃ المبارک کے اجتماعات کے موقع پر بھی خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن مذہبی سرگرمیوں کا انعقاد ہے۔

امن کمیٹی ممبران اور علماء کرام نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے اختتام پر پاک فوج کے شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں