خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چناب کالج جھنگ کے استاد پر تشدد، پرنسپل کی متاثرہ استاد سے ملاقات، مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانیسائنس اور امن کا عالمی ہفتہ شروع ہوگیاوزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کر دیاپاکستان کو اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصولریلوے کا جدید نیٹ ورک قومی اقتصادی سالمیت اور علاقائی روابط کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈارانڈر 19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گاراولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے 404 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹغزہ پر اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی شہید ، دوبچوں ،بے گھر خاتون سمیت چودہ افراد زخمی
جھنگ

انسداد خسرہ و روبیلا قومی مہم بارے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقادضلع کونسل میں کیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں خسرہ روبیلا مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی، اس دوران 6ماہ سے 5 سال تک عمر کے…

انسداد خسرہ و روبیلا قومی مہم بارے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقادضلع کونسل میں کیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں خسرہ روبیلا مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی، اس دوران 6ماہ سے 5 سال تک عمر کے بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔اس حوالہ سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام انسداد خسرہ و روبیلا قومی مہم بارے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقادضلع کونسل میں کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سیمینار میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد و دیگر ضلعی محکموں کے افسران ،محکمہ صحت کے افسران و سٹاف بھی شریک تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ نسل نو کے تحفظ کیلئے 13روزہ انسداد خسرہ روبیلا مہم کا ہو گا۔ سیمینار و واک کا مقصد انسداد خسرہ روبیلا ویکسین کی اہمیت بارے آگاہی دینا ہے جبکہ انسداد خسرہ روبیلا ویکسین کی اہمیت و افادیت سے عام لوگوں کو بھی آگاہ کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ اساتذہ خسرہ و روبیلا کے بارے میں والدین و طلبہ کو آگاہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں، کمیونٹی میں خسرہ روبیلا کے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت بارے آگاہی دیں۔ہیلتھ افسران کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کا باہمی اشتراک ہی بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔انسداد خسرہ روبیلا مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اساتذہ اور تعلیمی افسران کا اہم کر دار ہے۔ خسرہ و روبیلا سے بچاو¿ کیلئے بروقت ویکسینیشن ہی بہترین حل ہے۔سمینار کے اختتام پرا نسداد خسرہ و روبیلا قومی مہم بارے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کی۔ واک میں سی ای او ہیلتھ و دیگر ضلعی محکموں کے افسران ،محکمہ صحت کے افسران و سٹاف اور شہری بھی شریک تھے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں