ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے انسداد پولیو مہم کے آخری روز کیچ اپ ڈیز کی کوریج اور کارکردگی کے حوالہ سے میٹنگ میں انسداد پولیو مہم کے ٹارگٹ اوراعداد وشمار کا جائزہ لیا۔اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے آخری روز تک ٹیموں نے 5
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے انسداد پولیو مہم کے آخری روز کیچ اپ ڈیز کی کوریج اور کارکردگی کے حوالہ سے میٹنگ میں انسداد پولیو مہم کے ٹارگٹ اوراعداد وشمار کا جائزہ لیا۔اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے آخری روز تک ٹیموں نے 5 لاکھ77 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔اس ضمن میں مانیٹرنگ کاعمل بھی سو فیصدرہاہے۔ ڈپٹی کمشنرنے انسداد پولیو مہم کی کوریج اور کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہیلتھ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح لگن سے اپنا کام کریں تاکہ ضلع کو پولیومرض سے پاک رکھا جائے۔ ہمیں آئندہ بھی اسی قومی جذبہ کے تحت اپنی تمام سرگومیوں کو بروئے کار لا کر اپنے اہداف کو سو فیصد حاصل کرنا ہے کیونکہ پولیو مرض کا یکسر خاتمہ صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا آئندہ بھی مہم کو احسن انداز میں سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری لانے کےلئے سرتوڑ کوششیں جاری رکھیں گے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *