خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
جھنگ

انسداد پولیو کی قومی مہم 2فروری سے شروع ہوگی، ڈپٹی کمشنر

حکومتی ہدایات کی روشنی میں نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کےلئے انسداد پولیو کی قومی مہم 2فروری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔چار روزہ انسداد پولیو مہم5فروری 2026 تک جاری…

انسداد پولیو کی قومی مہم 2فروری سے شروع ہوگی، ڈپٹی کمشنر

حکومتی ہدایات کی روشنی میں نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کےلئے انسداد پولیو کی قومی مہم 2فروری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔چار روزہ انسداد پولیو مہم5فروری 2026 تک جاری رہے گی جس میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے کےلئے ویکسین پلائی جائیگی۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیموں کی کار کردگی، در پیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں، اہداف، پیشگی اقدامات اور سٹاف کی ٹریننگ کے حوالے سے محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ لی اور مہم سے قبل ٹیموں کی ٹریننگ بر وقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوںنے محکمہ صحت کے افسران کوتاکید کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ذریعے بھی نگرانی کاکام لیا جائیگا اس دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے ہیلتھ ورکرز کی تربیت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور اس ضمن میں دیگر متعلقہ محکموں سے روابط کو بھی موثر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے سماجی تنظیموں اور دیگر عوامی حلقوں پر زور دیا ہے کہ پولیو جیسی موذی وباءکو جڑ سے اکھاڑنے کےلئے حکومت کو شہریوں کا بھرپور تعاون بھی درکار ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں