728 x 90

انٹرنیشنل CERT چیلنج 2025 میں ریسکیو 1122 جھنگ کی شاندار کارکردگی

انٹرنیشنل CERT چیلنج 2025 میں ریسکیو 1122 جھنگ کی شاندار کارکردگی

لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (CERT) چیلنج 2025 میں ریسکیو 1122 جھنگ کی سرٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے ٹیم کو دلی شاباش دی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ایمرجنسی آفیسر طاہر عباس اورریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر میڈم اصغری پروین

لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (CERT) چیلنج 2025 میں ریسکیو 1122 جھنگ کی سرٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے ٹیم کو دلی شاباش دی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔
ایمرجنسی آفیسر طاہر عباس اور
ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر میڈم اصغری پروین نے بھی ٹیم کے حوصلے بلند کیے اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی۔

اس موقع پر ضلعی ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے ٹیم کے ارکان کے درمیان تعریفی اسناد تقسیم کیں اور کہا کہ:

“ریسکیو 1122 جھنگ کی ٹیم نے نہ صرف ادارے کا نام روشن کیا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر بھی اجاگر کیا ہے۔ ہم آئندہ بھی اسی جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے عزم کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔”

ریسکیو 1122 جھنگ کی یہ کامیابی کمیونٹی کی تربیت، ٹیم ورک اور مسلسل بہتری کی کوششوں کا ثمر ہے، جو مستقبل میں مزید کامیابیوں کی بنیاد بنے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos