وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ان کے مسائل تفصیل سے سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ان کے مسائل تفصیل سے سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے متحرک ہے اور اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کو براہ راست اپنی شکایات پیش کرنے کا موقع دینا ہے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے جبکہ متعدد درخواستوں پر موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *