خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
جھنگ

اوپن یونیورسٹی نے غریب،یتیم ، نادار، معذور افراد، ٹرانس جینڈر اورقیدی طلبہ کیلئے فیس معافی کا اعلان کر دیا

سنہری مستقبل کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادکی جانب سے یکم جنوری 2026 سے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انچارج…

اوپن یونیورسٹی نے غریب،یتیم ، نادار، معذور افراد، ٹرانس جینڈر اورقیدی طلبہ کیلئے فیس معافی کا اعلان کر دیا

سنہری مستقبل کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادکی جانب سے یکم جنوری 2026 سے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انچارج ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جھنگ کیمپس مسز صائمہ ارم نے داخلہ مہم کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے تعلیمی سیشن میں میٹرک ایف اے، بی اے، بی کام، بی ایڈ کے علاوہ متعدد بی ایس پروگرامز ، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامر میں داخلے دئیے جائیں گے۔ رواں داخلہ مہم کے دوران دونئے پروگرامز میٹرک (سائنس) اور اے ڈی بی اے سائیکالوجی کے ساتھ ساتھ بی ایس سائیکالوجی میں بھی داخلوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، تا کہ طلبہ و طالبات جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم حاصل کر سکیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے غریب،یتیم، نادارہ معذور افراد، شہداءکے بچوں، ٹرانس جینڈر اور قیدی طلبہ کے لیے فیس معافی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس سے ہزاروں طلبہ و طالبات کو تعلیمی مواقع میسر آئیں گیاس حوالے سے مزید معلومات کے لیے خواہشمند طلبہ و طالبات علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی جھنگ ریجنل دفتر کے ای میل ایڈریسrd_jhang@aiou.edu.pk sc_jhang@aiou.edu.pkاور واٹس ایپ نمبر 03271632802اورریجنل کیمپس نمبر0477631166پر رابطہ کر سکتے ہیں انچارج ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مسز صائمہ ارم نے طلبہ و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے اور بھر پور فائدہ اٹھا کر اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں