وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ ’’اپنی چھت‘ اپنا گھر‘‘ سکیم کے تحت پینتالیس ہزارمکانات اس وقت زیر تعمیر ہیں۔ انہوں نے لاہور میں قرضے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو ہزار مکانات پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔ مریم نوازنے کہا چونسٹھ ہزار کے قریب افراد کو
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ ’’اپنی چھت‘ اپنا گھر‘‘ سکیم کے تحت پینتالیس ہزارمکانات اس وقت زیر تعمیر ہیں۔
انہوں نے لاہور میں قرضے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو ہزار مکانات پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔
مریم نوازنے کہا چونسٹھ ہزار کے قریب افراد کو سود سے پاک قرضے دیئے گئے ہیں جو نوسال کی مدت میں آسان اقساط میں واپس کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ قرض کی واپسی آسان بنانے کے لئے ماہانہ قسط صرف پندر ہ ہزارروپے رکھی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک پچھہتر ہزارافراد میں قرضے تقسیم کیے جائیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *