امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں پاکستان نے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ وہ آج صبح اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دے رہے تھے ۔ جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں پاکستان نے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔
وہ آج صبح اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دے رہے تھے ۔
جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے مذاکرات کی شاندار میزبانی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں جو بھی کمی رہی، وہ پاکستان کی وجہ سے نہیں تھی بلکہ اس نے غیر معمولی کردار ادا کیا۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم ایران کیلئے ایک بہترین، آسان اور حتمی تجویز دے کر جارہے ہیں اور اب دیکھتے ہیں کہ ایران اس تجویز کو قبول کرتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکہ کو ایران کی جانب سے اس بات کی مضبوط یقین دہانی درکار ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔
ادھر ایران کی وزارت خارجہ نے بھی مذاکرات کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کھلے ذہن کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوئے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مذاکرات کو جامع قرار دیا، تاہم کہا کہ بات چیت کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی سنجیدگی اور نیک نیتی پر ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *